ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / لندن حملے میں زخمی ہونے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی

لندن حملے میں زخمی ہونے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی

Fri, 07 Apr 2017 18:29:54    S.O. News Service

لندن،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق لندن میں دہشت گردانہ حملے کے دوران ویسٹ منسٹر پْل پر ز خمی ہونے والی ایک اور خاتون اس واقعے کے قریب دو ہفتے بعد انتقال کر گئی۔ یوں اس واقعے میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والی خاتون سیاح کا تعلق رومانیہ سے تھا۔ رپورٹوں کے مطابق اکتیس سالہ خاتون کا مرد دوست بھی اس واقعے میں زخمی ہوا تھا۔ اس واقعے میں خالد مسعود نامی ایک برطانوی شہری نے ویسٹ منسٹر پْل پر عام لوگوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ بعد ازاں خالد خود بھی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔
 


Share: